پاکستان کا افغان برآمدات کے لیے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان

پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے بھیجی جانے والی مصنوعات کے لیے 15 جولائی سے واہگہ بارڈر کھولا جا رہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے حالیہ دنوں میں افغانستان کے ساتھ باہمی اور رہداری تجارت کے لیے تمام بارڈرز ٹرمینل کو کھول دیا گیا ہے (شٹرسٹاک/عرب نیوز)

پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے بھیجی جانے والی مصنوعات کے لیے 15 جولائی سے واہگہ بارڈر کھولا جا رہا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سطح پر ایک بڑی پیش رفت ہے۔

بیان کے مطابق: ’افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں سہولت کاری کے لیے پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ واہگہ کے راستے کی جانے افغان برآمدات کو 15 جولائی سے کووڈ 19 کی حوالے سے حفاظتی اقدامات کے اطلاق کے بعد بحال کر دیا جائے گا۔‘ 
پاکستانی دفتر خارجہ نے بیان میں مزید کہا ہے کہ یہ فیصلہ ’افغانستان کی خصوصی درخواست‘ پر کیا گیا ہے اور پاکستان نے پاکستان افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت اپنا کرداد ادا کیا ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعلقات میں مضبوطی کے لیے کاربند ہے جن میں تجارت اور اے پی ٹی ٹی اے کے تحت کی جانے والی کوششیں بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کی جانب سے حالیہ دنوں میں افغانستان کے ساتھ باہمی اور رہداری تجارت کے لیے تمام بارڈرز ٹرمینل کو کھول دیا گیا ہے۔

ان ٹرمینلز کو مارچ کے وسط میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بند کیا گیا تھا۔

عرب نیوز کے مطابق افغان حکام کی جانب سے پاکستان کے اس فیصلے کی تعریف کی گئی ہے اور پاکستان کے لیے افغانستان کے نمائندہ خصوصی محمد عمر داؤدزئی کے مطابق یہ فیصلہ ’دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافے اور عدم اعتماد کی فضا میں کمی‘ میں مدد گار ہو گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان