ڈومینک تھیم نے یو ایس اوپن کے پانچ سیٹس پر مشتمل فائنل میں تاریخی واپسی سٹیج کرتے ہوئے ایلگزینڈر زوری کو شکست دے کر گرینڈ سلم ٹائٹل جیت لیا ہے۔
آسٹریا کے سیکنڈ سیڈڈ نے اپنے پانچویں سیڈ مقابل کو 2.6، 4.6، 6.4، 6.3، 7.6 سے چار گھنٹوں اور دو منٹ میں تماشائیوں سے عاری آرتھر ایشز سٹیڈیم میں ہرا کر جیت اپنے نام کی۔
یہ یو ایس اوپن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تھا کہ ایک کھلاڑی نے پہلے دو سیٹ ہارنے کے باوجود ٹائٹل اپنے نام کیا۔
یہ بھی پہلی مرتبہ ہوا کہ فائنل کا نیتجہ ٹائی بریک کے ذریعے حاصل ہوا۔
تھیم نے مقابلے کے بعد کہا: ’میری خواہش ہے کہ آج دو فاتح ہوتے۔ میرے خیال میں ہم دونوں اس کے اہل تھے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ٹینس کے گدشتہ تین بڑے مقابلوں میں ہار کے بعد یہ 27 سالہ تھیم کی پہلی گرینڈ سلم جیت ہے۔
تھیم آسٹریلین اوپن میں اس سال رنر اپ رہے اور 2019 اور 2018 کے فرانسیسی اوپن میں بھی جیت نہ سکے تھے۔
تھیم نے مزید کہا: ’مجھے زندگی کا ایک بڑا مقصد حاصل ہوا ہے، میرا ایک خواب، جو کئی برسوں سے میرے ذہن میں تھا۔‘
تھیم نے ٹائٹل کے علاوہ تین ملین ڈالرز کا چیک بھی حاصل کیا ہے۔
ان کے مقابل کھلاڑی زوری نے تسلیم کیا کہ یہ ایک سخت مقابلہ تھا۔ ’میری خواہش تھی کہ وہ تھوڑا اور مس کر لیتے تو میں آج یہ ٹرافی اٹھا سکتا تھا۔‘
اس سال کے مقابلوں میں سوئس لیجنڈ فیڈرر اور دفاعی چیمپیئن نڈال نے حصہ نہیں لیا۔ اس سال یہ مقابلہ نوواک جوکووچ کے ایک لائن جج کو گیند مارنے کی وجہ سے بھی ہر کسی کی پہنچ میں آگیا تھا، جس کے بعد جوکووچ کو ڈس کوالیفائی کر دیا گیا تھا۔