سعودی خاتون نے دنیا کی ’سب سے بڑی کافی پینٹنگ‘ بنا ڈالی

عھود عبداللہ المالکی نے زائد المعیاد کافی کو استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب اور ہمسایہ ملک متحدہ عرب امارات کے رہنماوں کی تصاویر تخلیق کی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کا کہنا ہے کہ ایک سعودی خاتون نے ’دنیا کی سب سے بڑی کافی پینٹنگ‘ بنا کر سعودی عرب میں یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے والی تنہا خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عھود عبداللہ المالکی نے زائد المعیاد کافی کو استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب اور ہمسایہ ملک متحدہ عرب امارات کے رہنماوں کی تصاویر تخلیق کی۔

ان کی یہ پینٹنگز 220 مربع میٹر پر بنائی گئی ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک بیان کے مطابق عھود المالکی کا کہنا ہے: ’میں نے یہ پینٹنگز مسلسل 45 دن کے کام سے مکمل کی ہیں۔ ان کے ساتھ دو نگران بھی موجود تھے جو ڈرون اور ویڈیو کے ذریعے کام کو ریکارڈ کر رہے تھے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے اپنے فن پاروں کو ’نسیج ون‘ یعنی ’ایک ساتھ متصل‘ کا نام دیا ہے۔ انہوں نے یہ پینٹنگز سعودی عرب کے شہر جدہ میں بنائی ہیں اور ان کے لیے ساتھ جڑے ہوئے کینسوسز کا استعمال کیا گیا ہے۔

ان تصاویر میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بانی سعودی بادشاہ عبدالعزیز بن سعود اور متحدہ عرب امارات کے بادشاہ شیخ زاید بن سلطان النہیان کے پینٹنگز شامل ہیں۔

ان تصاویر کے نیچے دونوں ممالک کے دوسرے رہنماوں کی تصاویر ہیں جب کہ یہ پورا کام روایتی 'السادو' طرز میں بدووی انداز میں کیا گیا ہے۔

عھود کا کہنا ہے:  ’میرا مقصد دنیا کو ان دونوں اقوام کے درمیان قدیم تعلق کو یاد دلانا ہے۔‘

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق عھود المالکی نے ان فن پاروں کے لیے ساڑھے چار کلو سے زائد المعیاد کافی استعمال کی ہے۔

عھود المالکی نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی کامیابی ’سعودی عرب میں خواتین کو بااختیار بنانے میں کردار ادا کرے گی۔‘

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سعودی خاتون کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہو گو کہ اس سے قبل بھی سعودی خواتین یہ کوشش کر چکی ہیں۔

سال 2015 میں ریاض میں 8264 سعودی خواتین نے بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لیے ایک ساتھ مل کر ’ہیومن اوئیرنس ربن‘ بنایا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فن