یہ کلپ دیکھ کر تو میں خود ہنس رہی ہوں: ندا یاسر

ندا یاسر کا کہنا ہے کہ یہ کلپ کوئی چھ سے سات سال پرانا ہے اور نہیں معلوم کہ یہ اچانک کیسے نمودار ہوا اور پھر وائرل ہو گیا۔

ندا یاسر کے مطابق یہ اتنی پرانی بات ہے کہ انہیں صحیح طرح یاد بھی نہیں کہ ہوا کیا تھا(تصویر: گڈمارننگ پاکستان آفیشل فیس بک+ اے ایف پی)

پاکستان میں ٹویٹر پر سنیچر کو سارا دن مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کے ایک شو کا کلپ گردش کرتا رہا جس میں وہ دو انجینیئر لڑکوں سے فارمولا ون کار کے بارے میں پوچھ رہی ہیں، وہ فارمولا ون اور فارمولا میں فرق کو نہیں سمجھ پا رہی تھیں اور یوں ٹویٹر پر #ندایاسر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

اس سلسلے میں ہم نے ندا یاسر سے رابطہ کیا اور ان سے اس تنازع کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔

اے آر وائے ڈیجیٹل کے مارننگ شو کی میزبان  ندا یاسر نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ یہ کلپ کوئی چھ سے سات سال پرانا ہے اور انہیں بالکل بھی اندازہ نہیں ہے کہ یہ اچانک کیسے نمودار ہوا اور پھر وائرل ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ٹوئٹر پر نہیں ہیں اور انہیں کسی دوسرے ذریعے سے اس کے وائرل ہونے کا پتہ چلا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ’یہ کلپ دیکھ کر تو میں خود ہنس رہی ہوں، یہ مجھے بھی مضحکہ خیز لگ رہا ہے، یہ غلطی ہوگئی تھی اور اس غلطی پر میں ہنس رہی ہوں اور آئندہ کوشش کروں گی کہ مکمل ریسرچ کرکے بات کروں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ اتنی پرانی بات ہے کہ انہیں صحیح طرح یاد بھی نہیں کہ ہوا کیا تھا، اگر مجھے یاد ہوتا تو میں کچھ بتاسکتی تھی کہ یہ کن حالات میں ہوا تھا، کیا مسائل تھے، ایسا کیا ہوا تھا کہ وہ بالکل اس طرح سے انجانوں کی طرح سوال کررہی ہیں۔‘

ندا یاسر کہتی ہیں کہ ’مجھے ایک بات کا بہت شکوہ ہے کہ میں نے ہزاروں بہت اچھے شو  کیے ہیں، جس کا فیڈ بیک بھی بہت اچھا آتا ہے، مگر ان میں کی گئی کوئی بات کبھی بھی وائرل نہیں ہوتی ہے، اور اس چیز کا مجھے بہت زیادہ دکھ ہوتا ہے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی ٹی وی