کرونا کی گولی جس سے ’ہسپتال میں داخلے یا موت کا امکان نصف ہوگیا‘

امریکی دوا ساز کمپنی مرک نے کہا ہے کہ اس نے کرونا کے علاج پر تحقیق میں تجرباتی گولی بنائی ہے جسے سے کرونا میں مبتلا مریض کے ہسپتال میں داخلے یا موت کے امکان میں 50 فیصد کمی آجاتی ہے۔

مئی میں مرک فارماسوٹیکلز کمپنی سے حاصل کی گئی تصویر میں اس کی دوا مولنوپیراویر کے کیپسول جس کے تجربات کووڈ کے علاج میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے (اے ایف پی/ ہینڈ آؤٹ/ مرک اینڈ کو)

ادویات ساز کمپنی مرک نے کہا ہے کہ اس کی تجرباتی گولی نے کووڈ 19 کے مرض میں مبتلا لوگوں کے ہسپتال میں داخلے یا موت کے امکان کو نصف کر دیا ہے، جسے کرونا وبا کے خلاف عالمی لڑائی میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ 

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق انتظامی اداروں کی طرف سے منظوری کے بعد یہ دوا کووڈ کے علاج کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی گولی ہو گی جو پہلے سے موجود ان ادویات کا حصہ بن جائے گی جو پہلے سے ویکسین کی شکل میں موجود ہیں۔

مرک کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی امریکہ اور دنیا بھر میں صحت کے حکام سے درخواست کرے گی کہ اس گولی کے استعمال کی منظوری دے دی جائے۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے فیصلہ اس درخواست کے کچھ ہفتے میں ہی سامنے آ سکتا ہے۔ گولی کی منظوری کی صورت میں گولی کو فوری طور پر تقسیم کرنا شروع کر دیا جائے گا۔

اس وقت امریکہ میں کووڈ 19 کے تمام اقسام کے علاج میں ٹیکوں یا ڈرپوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے برعکس گھر بیٹھے گولی لینے سے ہسپتالوں پر دباؤ کم کرنے اور دنیا کے ان غریب اور دور دراز کے علاقوں میں وبا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی جہاں ویکسین کے مہنگے علاج تک رسائی نہیں ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکہ کی وینڈربلٹ یورنیورسٹی کے وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر ولیم شیفنرم جو اس تحقیق میں شامل نہیں تھے، کے بقول: ’اس سے ہمیں زیادہ لوگوں کا زیادہ تیزی سے علاج کرنے کا موقع ملے گا۔ ہمیں بھروسہ ہے کہ یہ سستا ہوگا۔‘

مرک اور اس کی شراکت دار کمپنی ریج بیک بائیوتھراپیٹکس کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ جن لوگوں نے کووڈ کی علامات ظاہر ہونے کے پانچ روز کے اندر مولنوپیراویر نامی اینٹی وائرل گولی لی ان میں ہسپتال میں داخل ہونے اور موت کا امکان آدھا رہ گیا، ان لوگوں کے مقابلے میں جنہیں ڈمی یا پلاسیبو گولی دی گئی۔

ایک تحقیق میں ان 775 بالغ افراد پر نظر رکھی گئی جن میں کووڈ 19 کی ہلکی سے درمیانی شدت کی علامات موجود تھیں۔ ان لوگوں کو موٹاپے، ذیابیطس اور دل کی بیماری کی وجہ سے شدید نوعیت کے مرض میں ہونے کے بڑے خطرے سے دوچار سمجھا گیا۔

بیرونی ماہرین نے ابھی تک نتائج کا جائزہ نہیں لیا جو کسی بھی نئی طبی تحقیق کے معاملے میں معمول کا عمل ہے۔

مرک کے مطابق جن لوگوں کو مولنوپیراویر دی گئی ان میں سے 7.3 فیصد ہسپتال داخل ہوئے یا 30 دن کے اختتام پر ہلاک ہو گئے۔ اس کا موازنہ ان 14.1 فیصد لوگوں سے کیا گیا جنہیں ڈمی گولی دی گئی۔ اس مدت کے بعد ڈمی دوا لینے والوں میں سے آٹھ بیمارے کے ہاتھوں جان سے گئے جبکہ ان کے مقابلے میں ان لوگوں میں کوئی موت نہیں ہوئی جنیں مولنوپیراویر دی گئی۔

یہ نتائج اتنے بہترین تھے کہ گولی کے آزمائشی استعمال کی نگرانی کرنے والے طبی ماہرین کے ایک آزاد گروپ نے کلنکل ٹرائل کو قبل از وقت ختم کرنے کی سفارش کی۔ مرک کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں آزمائشی ڈیٹا ایف ڈی اے کو پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت