کراچی میں متحدہ عرب امارات کا جدید ویزا سینٹر قائم

متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری و بقائے باہمی نے ایشیا کے ’سب سے بڑے‘ ویزا سینٹرز میں سے ایک کا افتتاح کراچی میں کیا۔

تقریب میں سندھ حکومت کے متعدد اعلیٰ حکام، کاروباری شخصیات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی موجود تھے (متحدہ عرب امارت کی نیوز ایجنسی وام)

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے شہر کراچی میں ایک جدید ویزا سینٹر قائم کر دیا ہے، جسے ایشیا کے ’سب سے بڑے‘ اماراتی ویزا سنٹرز میں سے ایک کہا جا رہا ہے۔

امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق امارات کے وزیر رواداری و بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے اتوار کو ویزا سینٹر کا افتتاح کیا۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی مرکز کراچی میں جدید سہولتوں سے آراستہ ویزا سینٹر کی افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر سالم الخدیم الدھنانی نے شرکت کی۔ 

قریب میں سندھ حکومت کے متعدد اعلیٰ حکام، کاروباری شخصیات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب میں متحدہ عرب کے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان کے دور سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے کہا: ’ایشیا کے سب سے بڑے ویزا سینٹرز میں سے ایک، یہ سینٹر جدید عالمی معیار کے مطابق بہترین قونصلر خدمات فراہم کرے گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قونصل جنرل کے مطابق ویزا سینٹر اس فریم ورک کا حصہ ہے جس کے تحت وہ تمام انتظامی خدمات فراہم کی جائیں گی جن کا مقصد کسٹمر سروس کو بہتر بنانا اور ویزے کا اجرا ہے تاکہ پاکستانی شہری ہوائی اڈوں پرنصب الیکٹرانک گیٹس کے ذریعے یو اے ای میں داخل ہو سکیں۔

اس وقت 16 لاکھ سے زیادہ پاکستانی متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور مختلف سرکاری و نجی شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔

یہ پاکستانی تارکین وطن ہر سال چار ارب ڈالر سے زیادہ رقم پاکستان بھیجتے ہیں۔

گورنر عمران اسماعیل نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں کہا کہ کراچی میں جدید ویزا سینٹر کے افتتاح کے ساتھ پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے گذشتہ سالوں کے دوران دو طرفہ تعلقات، دوستی اور تعاون کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا