آگاہی ایوارڈز میں چار اعزازات انڈپینڈنٹ اردو کے نام

انڈپینڈنٹ اردو کے لیے لکھنے والے صحافیوں ندیم خان، شہزاد نوید اور شیما صدیقی جب کہ مصنف سجاد اظہر نے اپنی اپنی کیٹگریز میں ایوارڈز جیتے ہیں۔

شیما صدیقی نے شناخت کی کیٹگری جب کہ تاریخ پر گہری نگاہ رکھنے والے سجاد اظہر شدت پسندی  کے موضوع پر لکھی اپنی تحریروں پر ایوارڈ جیتا(تصویر: سجاد اظہر، شیما صدیقی)

انڈپینڈنٹ اردو نے پاکستان میں صحافت کے حوالے سے معتبر سمجھے جانے والے چار آگاہی ایوارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو کے لیے لکھنے والے صحافیوں ندیم خان، شہزاد نوید اور شیما صدیقی جب کہ مصنف سجاد اظہر نے اپنی اپنی کیٹگریز میں ایوارڈز جیتے۔

یاد رہے انڈپینڈنٹ اردو میں لکھنے والے یہ افراد صحافتی، سماجی اور تاریخی معاملات پر گہری اور تنقیدی نگاہ رکھتے ہیں۔

شیما صدیقی نے شناخت کی کیٹگری اور ندیم خان نے بلوچستان میں سکول سے باہر بچوں کی حالت زار کو بیان کرنے پر یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

جب کہ تاریخ پر گہری نگاہ رکھنے والے سجاد اظہر شدت پسندی جب کہ شہزاد نوید نے گلوبل آنر کے موضوع پر لکھی اپنی تحریروں پر یہ ایوارڈ جیتے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آگاہی ایوارڈز پاکستان میں صحافتی سطح پر دیے جانے والے سالانہ ایوارڈز ہیں جن میں صحافت کی مختلف کیٹگریز میں صحافیوں اور صحافتی اداروں کو ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔

ادارے کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ایوارڈز مارچ 2012 سے ہر سال دیے جا رہے ہیں۔ ان ایوارڈز کا مقصد معتبر صحافت اور محنتی صحافیوں کی جدوجہد کو سراہنا ہے۔

ان ایوارڈز کا انعقاد مقامی اور بین الااقوامی میڈیا اداروں، ریگولیٹری باڈیز، نجی شعبے اور دیگر متعلقین کی مدد سے کیا جاتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان