وال مارٹ کا ٹرک ڈرائیورز کی تنخواہ ایک لاکھ ڈالر کرنے کا اعلان

رواں ہفتے ایک اعلان میں وال مارٹ نے کہا کہ ٹرک ڈرائیوروں کی تنخواہ موجودہ سالانہ شرح سے بڑھا دی جائے گی جس کا مطلب ہے کہ ٹرک چلانے والے ملازمین اپنے پہلے سال میں 84ہزار 515 پاؤنڈ تک کما سکتے ہیں۔

امریکی ریاست یوٹا میں چھ جون 2019 کو لی گئی تصویر میں وال مارٹ کے ایک علاقائی ڈسٹری بیوشن سینٹر سے ایک ٹرک نکل کر رہا ہے۔ کمپنی کے اپنے ٹرک ڈرائیوروں کی تنخواہ میں اضافے کا اعلان کیا ہے (اے ایف پی)

امریکی ملٹی نیشنل ریٹیل کارپوریشن وال مارٹ کی نئی بھرتی اور تربیتی مہم میں ٹرک ڈرائیوروں کو پہلے سال کام کرنے کے   84ہزار 515 پاؤنڈ  تک ادا کیے جائیں گے۔

رواں ہفتے ایک اعلان میں وال مارٹ نے کہا کہ ٹرک ڈرائیوروں کی تنخواہ موجودہ سالانہ شرح سے بڑھا دی جائے گی جس کا مطلب ہے کہ ٹرک چلانے والے ملازمین اپنے پہلے سال میں  84ہزار 515 پاؤنڈ تک کما سکتے ہیں۔

اگرچہ یہ واضح نہیں کہ ٹرک ڈرائیور 12 ماہ بعد کتنا کماتے ہیں لیکن سی این بی سی کے مطابق وال مارٹ  کے ٹرک چلانے والے اپنے پہلے سال میں 87 ہزار 500 ڈالر ( 67 ہزار 19 پاؤنڈ) کماتے ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ نئی تنخواہ کی شرح سالانہ تنخواہوں میں 22 ہزار 500 ڈالر (19 ہزار531 پاؤنڈ) اضافے کے برابر ہے۔

وال مارٹ میں اس وقت 12ہزار ڈرائیور کام کر رہے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں طویل سفر کرنے کے عوض قومی اوسط سے دگنا 56 ہزار491 ڈالر (43 ہزار 268 پاؤنڈ) معاوضہ دیا جاتا ہے اور ان کی ذمہ داری ہے کہ امریکہ بھر میں کمپنی کے سٹورز تک اشیا پہنچائیں۔

مستقبل کے ڈرائیوروں کو موجودہ ڈرائیوروں اور ٹیوٹرز کے زیر انتظام 12 ہفتوں تک ’وال مارٹ اکیڈمی‘ میں داخل کیا جائے گا، جو ملک بھر میں سپلائی چین میں کام کرنے والے ملازمین کی کمی کو دور کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وال مارٹ نے اپنے نئے تربیتی سکول کے بارے میں ایک بیان میں کہا کہ 12 ہفتوں کے پروگرام کے دوران ڈیلاس، ٹیکساس اور ڈوور، ڈیلاویئر میں سپلائی چین کے ان کے ساتھیوں نے اپنا کمرشل ڈرائیور لائسنس (سی ڈی ایل) حاصل کیا اور وال مارٹ کی ڈرائیور فلیٹ کا حصہ بنے ہیں۔

کمپنی کا کہنا تھا: ’خوش قسمتی سے ہمارے پاس پہلے ہی اس کاروبار کے کچھ بہترین ملازمین ہیں۔‘

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئے تربیت یافتہ افراد ایسا لائسنس حاصل کریں گے جس کی فیس عام طور پر پانچ ہزار ڈالر (تین ہزار 892 پاؤنڈ) تک ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ان کے لائسنس کی فیس وال مارٹ ادا کرے گا۔

وال مارٹ کو توقع ہے کہ وہ صرف اس سال چار سو اور آٹھ سو نئے ڈرائیوروں کو تربیت دے گا اور بالآخر اپنے تربیتی سکول کو تمام امریکیوں کے لیے کھول دے گا۔

فی الحال صرف مقامی باشندے ہی درخواست دے سکتے ہیں۔

امریکن ٹرکنگ ایسوسی ایشنز ٹریڈ گروپ کے مطابق امریکہ کو گذشتہ سال 80 ہزار ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ ریکارڈ پر سب سے زیادہ اعداد و شمار ہیں۔

یہ کمی اس وقت پیدا ہوئی جب سپلائی چین کے کارکنوں کی قومی سطح پر قلت تھی جس سے دکانوں میں اشیا کی قلت اور سامان کی ترسیل میں تاخیر کے خدشات پیدا ہوگئے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا