امریکہ: پولیس ٹیزر سے معذور شخص کے لیے دس کروڑ ڈالر

نہتے بلیزن گیم پولیس کو دیکھ کر بھاگ نکلے اور جب پولیس افسر نے ان پر سٹن گن استعمال کی تووہ زمین پر گر گئے جس سے ان کی گردن ٹوٹ گئی۔

65  سالہ جیری بلیزن گیم ایک اٹلانٹا پولیس افسر کے سٹن گن کے استعمال کے بعد معذور ہوگئے تھی۔ (تصویر: این بی سی)

وفاقی جیوری نے امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا کے رہائشی ایک شخص کو 10 کروڑ ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا جنہیں پولیس افسر نے ٹیزر گن استعمال کر کے گردن سے نیچے مفلوج کر دیا تھا۔ متاثرہ شخص بھیک مانگ رہے تھے۔

10 جولائی 2018 کو جیری بلیزن گیم کا ڈرائیورز سے بھیک مانگنے کے دوران پولیس افسر جان گربز سے سامنا ہوا۔

نہتے بلیزن گیم پولیس کو دیکھ کر بھاگ نکلے اور جب پولیس افسر نے ان پر سٹن گن استعال کی تووہ زمین پر گر گئے جس سے ان کی گردن ٹوٹ گئی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بلیزن گیم کے وکیل وین جانسن نے جیوری کے ارکان کو بتایا کہ بلیزن گیم جن کی عمر اس وقت 69 سال ہے، کو 24 گھنٹے دیکھ بھال کی ضرورت ہے جس پر سالانہ 10 لاکھ ڈالر خرچہ آتا ہے۔ انہیں ایک کروڑ 40 لاکھ کے میڈیکل بلز کی ادائیگی کرنی ہے۔

دی اٹلانٹا جرنل کانسٹی ٹیوشن اور WXIA-TV کے مطابق جمعے کے روز ججوں نے فیصلہ دیا کہ اٹلانٹا پولیس ڈپارٹمنٹ کو چھ کروڑ ڈالر اور مسٹر گربز کو چار کروڑ ڈالر ادا کرنے چاہئیں۔

دی اٹلانٹا جرنل کانسٹی ٹیوشن کے مطابق جانس نے کہا کہ’ہم اس شاندار جیوری کے بہت شکر گزار ہیں اور اس نے پولیس افسر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور بلیزن گیم کو انصاف دینے کا جو بہت اچھا کام کیا اس پر ہمیں بہت فخر ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

غیر سفید فارم لوگوں کی بہتری کے لیے قائم تنظیم نیشنل ایسوسی ایشن کی جارجیا شاخ نے ڈبلیو ایکس آئی اے ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ان کی معلومات کے مطابق یہ سب سے بڑا فیصلہ ہے۔

شہر انتظامیہ نے ایک تحریک دائر کی ہے جس میں ایک ہدایت شدہ فیصلے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جو فیصلے پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ جج نے ابھی اس تحریک پر فیصلہ سنانا ہے۔

مقدمے کے مطابق بلیزن گیم اٹلانٹا شہر کے قریبی علاقے میں بھیک مانگ رہے تھے کہ گربز اور ایک دوسرے پولیس افسر نے انہیں ایک ڈرائیور کے ساتھ بات کرتے ہوئے دیکھ لیا۔

مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ گربز 65 سالہ شخص کے پیچھے پیدل گئے اور انہیں سٹن گن لگائی جس پر وہ’گر پڑے اور شدید زخمی ہو گئے۔‘

 وکیل نے مزید بتایا کہ بلیزن گیم کی ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹیں آئیں۔ وہ اپنے ہاتھ پیر نہیں ہلا سکتے۔ وہ اپنی باقی عمر ایسی عمارت میں گزاریں گے جہاں ان کی دیکھ بھال کی جائے گی۔

جانسن نے جیوری کو بتایا کہ’جیری بلیزن گیم اہمیت رکھتے ہیں۔

’جیری بلیزن گیم اور ان کی تکلیف۔‘

جانسن کا کہنا تھا کہ اٹلانٹا پولیس ڈپارٹمنٹ (اے پی ڈی) میں واپسی سے قبل گربز کو چھ ماہ کی انتظامی رخصت پر بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹن گن کے استعمال کی پوری طرح تحقیقات نہیں کی گئی۔

اٹلانٹا شہر اور گربز کی نمائندگی کرتے ہوئے سٹیسی جے ملر کا کہنا تھا کہ اگرچہ بلیزن گیم کو لگنے والے زخم افسوس ناک ہیں لیکن پولیس کے محکمے کی تربیت اور سٹن گن کے استعمال کی پالیسی کو الزام نہیں دیا جا سکتا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ