امریکی وزیر خارجہ، سعودی ولی عہد کا تعلقات پر تبادلہ خیال

امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے منگل کو جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر بات چیت کی ہے جس کا مقصد دیرینہ اتحادی کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے منگل کو جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر بات چیت کی ہے جس کا مقصد دیرینہ اتحادی کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کی تیل کی دولت سے مالا مال ملک کے تین روزہ دورے کے دوران سوڈان اور یمن میں تنازعات کے خاتمے کی کوششوں، داعش کے خلاف مشترکہ جنگ پر بھی گفتگو ہوگی۔

اینٹنی بلنکن نے یہ دورہ مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بنتے ہوئے اتحاد کے وقت کیا ہے، جس کا مرکز چین کی ثالثی میں مارچ میں علاقائی ہیوی ویٹ سعودی عرب اور ایران کے درمیان ہونے والی بات چیت ہے۔

ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ بلنکن نے منگل کو رات گئے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے ’ایک کھلی، واضح بات چیت کی جس میں علاقائی اور دوطرفہ مسائل کی مکمل رینج کا احاطہ کیا گیا۔ سیکریٹری نے انسانی حقوق پر عمومی اور مخصوص مسائل کے حوالے سے بات کی۔‘

اے ایف پی کے مطابق تقریباً ایک گھنٹہ 40 منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں سوڈان سے امریکیوں کے انخلا کے لیے سعودی عرب کی حمایت، یمن میں سیاسی مذاکرات کی ضرورت جیسے موضوعات پر بات ہوئی۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن منگل کی شام بحیرہ احمر کے شہر جدہ میں اترے اور توقع ہے کہ وہ خلیج تعاون کونسل کے اجلاس کے لیے بدھ کو ریاض جائیں گے۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر سعودی حکام سے ملاقات کے علاوہ، امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن ریاض میں اسلامک سٹیٹ مخالف اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ چھ ممالک پر مشتمل جی سی سی میں بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

توانائی کی قیمتیں

سعودی عرب کی جانب سے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے بعد بلنکن کا یہ پہلا دورہ ہے، جسے مغرب اس کی متنازعہ جوہری سرگرمیوں اور علاقائی تنازعات میں ملوث سمجھتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا