پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج آلو والی بریانی کا ہیش ٹیگ مسلسل ٹرینڈ کر رہا ہے۔ کوئی آلو والی بریانی کی تعریف میں مگن ہے تو کسی کا کہنا ہے کہ بریانی تو آلو کے بغیر ہی اچھی لگتی ہے۔
اس ٹرینڈ کی وجہ ہے سابق وزیر اعظم عمران خان کا وہ انٹرویو جس میں انہوں نے آلو والی بریانی کو اپنی فیورٹ بریانی قرار دیا۔
گذشتہ روز ٹوئٹر سپیس میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے جب مشہور امریکی کامیڈین جیریمی میکلیلن نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ کو بریانی کیسی پسند ہے آلو کے ساتھ یا اس کے بغیر؟
جس پر عمران خان نے کہا کہ 40 سال قبل انہیں ایسے کھانوں کا شوق تھا، جس میں بریانی بھی تھی اور وہ بھی آلو والی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ہمیشہ سے کراچی اور لاہور والوں کے درمیان میں بریانی کا آلو زیر بحث رہا ہے کہ آخر بریانی کو کیسے کھایا جائے۔
اس لیے عمران خان کی پسند کے بعد کراچی والوں کو اپنی بریانی کے دفاع میں ایک مضبوط ووٹ مل گیا ہے۔
جیسے ہی یہ بیان سامنے آیا ٹوئٹر پر اردو اور انگریزی دونوں میں آلو والی بریانی ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگی اور صارفین کی جانب سے کئی دلچسپ تبصرے سامنے آئے۔
مہر ندیم نے اپنی ٹوئٹ میں آلوؤں کے مہنگے ہونے کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’خان صاحب نہ کرو، پہلے مرغی 600 روپے کلو ہے، آلو 100 روپے کلو مل رہا ہے۔ اب آپ نے آلو مزید مہنگے کرا دینے ہیں کیونکہ اب ڈیمانڈ جو بڑھ جانی ہے۔‘
چلو جی ۔۔۔۔ خان صاحب نہ کرو،، پہلے مرغی 600 روپے کلو اے ،، آلو 100 روپے کلو مل ريا ،، ہن تُسی الُو وی مزید مہنگے کروا دینے ڈیمانڈ ودھ جانی آلو دی
— Mehar Nadeem(@Mehar500) July 16, 2023
اخے۔۔۔#الو_والی_بریانیhttps://t.co/dShZqR3eG6
مشکوات خان نے لکھا کہ ’اگر لوگ مجھے دعوت کے لیے مدعو کریں تو میں کال کر کے پوچھوں گا کہ بریانی میں آلو ہے یا نہیں؟ اگر وہ کہتے ہیں نہیں تو میں نہیں جاؤں گا۔‘
If people invite me for dawats imma call them and ask Biryani mai aloo hy ya nai if they say nai hy I won’t go#BiryaniWithAaloo !!!
— Mishkat Khan (@mishikhan_pti) July 16, 2023
مہوش علی نے تو اپنے پورے ہفتے کے کھانے کا ٹائم ٹیبل دے دیا۔ جس میں ہفتے سے لے کر اگلے جمعے تک صرف آلو کی بریانی ہی چلے گی۔
Weekly Menu:
— Mehvish Ali (@GMehvishali) July 16, 2023
Saturday: Biryani with Aaloo
Sunday: Biryani with Aaloo
Monday: Biryani with Aaloo
Tuesday: Biryani with Aaloo
Wednesday: Biryani with Aaloo
Thursday: Biryani with Aaloo
Friday: Biryani with Aaloo#BiryaniWithAaloo#ImranKhanLIVE pic.twitter.com/WVLM5xXMyJ
اور کسی نے بریانی میں آلو کو ’گیم چینجر‘ کہا تو کسی نے لکھا کہ ’آلو کے بغیر بریانی، بریانی ہی نہیں۔‘
Biryani without Aaloo is not biryani#BiryaniWithAaloo#ImranKhanLIVE pic.twitter.com/1cQC2TWJuP
— Furqan (@FurqanMalik313) July 16, 2023
ایک ساتھ دو ٹرینڈ چلتے دیکھ عائشہ نے کہا کہ ’اب ہر سال 17 جولائی کو بریانی ڈے منایا جائے گا۔‘
اب سے ہر سال 17 جولائی کو #BiryaniWithAaloo ڈے منایا جائے گا
— Ayesha(@nxt_pmik) July 16, 2023
pic.twitter.com/lyVa7k7vCy
چوہدری عثمان نے انڈین اداکار نواز الدین صدیقی کی فلم کی ایک تصویر کو آلو سے لنک کرتے ہوئے لکھا کہ اس وقت آلو ایسا ہو گا۔
تصویر میں لکھا تھا کہ ’میں چاند پر ہوں۔‘
Aaloo be like#BiryaniWithAaloo pic.twitter.com/Bfgd4idTqd
— Chaudhary_Usman (@chusman48) July 16, 2023