لاہور: امریکی اہلیہ کی لاش دفنانے کی کوشش میں شوہر گرفتار

لاہور میں ایک شخص کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ نصف شب کو اپنی امریکی اہلیہ کو دفنانے کے لیے مقامی قبرستان میں قبر کھودنے میں مصروف تھے۔

سات فروری 2018، لاہور پولیس کے اہلکار ایک ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے دوران(اے ایف پی/عارف علی)

لاہور کے پولیس حکام کہنا ہے کہ پولیس نے گذشتہ شب ایک شخص کو اس وقت گرفتار کیا ہے جب وہ آدھی رات کے وقت اپنی امریکی اہلیہ کو دفنانے کے لیے مقامی قبرستان میں قبر کھودنے میں مصروف تھے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ’ملزم نے گرفتاری کے بعد اپنی 50 سالہ اہلیہ دانیہ کرسٹو خان کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔‘

پولیس آفیسر محمد ندیم نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’قبرستان کے گورکن نے پولیس کو ٹیلی فون پر اطلاع دی کہ ایک شخص بغیر کفن اور جنازے کے ایک میت کو دفنانے کی کوشش کر رہا ہے۔‘

ان کے بقول: ’جب ہم قبرستان پہنچے تو ہم نے دیکھا کہ میت کو پوری طرح سے ڈھانپا نہیں گیا تھا جس پر ہمیں شبہ ہوا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکی محکمہ خارجہ نے بھی ایک امریکی خاتون کی لاہور میں موت کی تصدیق کی ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہیں قونصلر رسائی فراہم کر رہے ہیں۔‘

ملزم کو نائن الیون حملوں کے بعد امریکہ سے ملک بدر کر دیا گیا تھا اور ان کے پیچھے رہ جانی والی اپنی اہلیہ اور بیٹیوں سے تعلق نہ ہونے کے برابر تھا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم نے اپنی شدید علالت کا بہانہ کر کے اہلیہ کو امریکہ سے پاکستان آنے پر مجبور کیا تھا۔

واقعے کی رپورٹ کے مطابق دانیہ کرسٹو خان کی میت کے سر اور گردن پر زخموں کے نشان پائے گئے جب کہ موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان