ایشیا کپ: افغانستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست

افغان بولرز کی بات کی جائے تو بنگلہ دیش کے خلاف اس میچ میں راشد خان، محمد نبی اور فضل الحق فاروقی جیسے بولرز ایک بھی وکٹ نہ لے سکے۔

مہدی حسن میراج اور نجم الحسین شانتو نے 03 اگست کو افغانستان کے خلاف سینچریاں سکور کیں (اے ایف پی)

ایشیا کپ 2023 کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رنز سے شکست دے کر گروپ بی کو دلچسپ بنا دیا ہے۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں اتوار کو کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہدی حسن میراج اور نجم الحسین شانتو کی عمدہ سینچریوں کی بدولت افغانستان کو 335 رنز کا ہدف دیا۔

جواب افغانستان کے بلے باز ابتدائی وکٹ جلد گرنے کے باوجود میچ میں واپس آنے میں کامیاب تو ہوئے تاہم اننگز کے آخری اوورز میں اس کی وکٹیں گرنے لگیں۔

افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران اور کپتان حشمت اللہ شاہدی نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

ابراہیم زدران نے پہلے دوسری وکٹ کی شراکت میں رحمت شاہ کے ساتھ 78 رنز بنائے اور بعد میں حشمت اللہ شاہدی نے ابراہیم زدران کا ساتھ دیا اور تیسری وکٹ کی شراکت میں 52 رنز بنائے۔

ابراہیم زدران 75 اور حشمت اللہ شاہدی 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد چار اور شریف الاسلام تین وکٹیں لے کر کامیاب بولر رہے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے جب اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر محمد نعیم اور مہدی حسن میراج نے عمدہ بے بازی کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 60 رنز سکور کیے۔

محمد نعیم کے 28 رنز پر اور ان کے بعد آنے والے توحید کے بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہونے کے بعد مہدی حسن میراج اور نجم الحسین شانتو نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے افغان سپنرز کو بھی حیران کر دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 194 رنز بنا کر افغانستان کو تقریباً میچ سے باہر کر دیا تھا۔ مہدی حسن میراج 112 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ نجم الحسین شانتو 104 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

افغان بولرز کی بات کی جائے تو بنگلہ دیش کے خلاف اس میچ میں راشد خان، محمد نبی اور فضل الحق فاروقی جیسے بولرز ایک بھی وکٹ نہ لے سکے۔

راشد خان نے اپنے مقررہ 10 اوورز میں 66 جبکہ محمد نبی نے 50 رنز دیے۔

اس طرح بنگلہ دیش نے یہ میچ جیت کر دو پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں جبکہ سری لنکا پہلے ہی بنگلہ دیش کو شکست دے کر دو پوائنٹس حاصل کر چکا ہے۔

افغانستان کو ایشیا کپ میں اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے نہ صرف سری لنکا کو شکست دینا ہوگی بلکہ اسے اپنا رن ریٹ بھی بہتر بنانا ہوگا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ