عمران خان کا چیف جسٹس کو خط: ’سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں‘

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے میڈیا کو فراہم کی گئی خط کی کاپی کے مطابق عمران خان نے چیف جسٹس سے آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

عمران خان 3 جولائی، 2023 کو لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (اے ایف پی)

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو کسی بھی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہے۔

عمران خان نے پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط 30 نومبر 2023 کو لکھا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے میڈیا کو فراہم کی گئی خط کی کاپی کے مطابق عمران خان نے چیف جسٹس سے آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ’پی ٹی آئی سے جڑے لوگوں کو سیاسی انتقام اور جبری گمشدگیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘

خط میں سابق وزیر اعظم نے چیف جسٹس سے سیاست دانوں کی جبری گمشدگیوں پر کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’عدالتوں سے ضمانت کے باوجود سیاست دان اور خاص طور پر خواتین کارکنان کی گرفتاریاں رکوائی جائیں۔‘

خط میں عمران خان نے درخواست کی ہے کہ الیکشن کمیشن سمیت وفاقی و صوبائی حکومتوں کو پی ٹی آئی کے امیدواروں کو الیکشن مہم کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔

اس کے علاوہ خظ میں پیمرا کو بھی حکم دینے کا کہا گیا ہے کہ وہ دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم کی بھی میڈیا کوریج کی اجازت دے۔

’پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں، الیکشن کمیشن کو پابند کیا جائے کہ وہ پی ٹی آئی کو بھی برابری کی سطح پر انتخابی مہم چلانے میں کردار ادا کرے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست