ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا شیڈول ’پیچیدہ ترین‘ ہے: آئی سی سی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول اب تک کا ’سب سے پیچیدہ ترین‘ شیڈول ہے۔


نامعلوم تاریخ کی اس تصویر میں امریکی ریاست نیویارک میں واقع نساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم کو دیکھا جا سکتا(تصویر: آئی سی سی)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ رواں سال امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول اب تک کا ’سب سے پیچیدہ‘ شیڈول ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ 20 ٹیمیں حصہ لیں گی جو 2022 کے ایڈیشن میں 16 ٹیموں سے زیادہ ہیں۔

اس ٹورنامنٹ کے میچز امریکی شہر نیو یارک سمیت شمالی امریکہ بھر میں نو مقامات پر کھیلے جائیں گے، جس میں نساؤ کاؤنٹی میں 34 ہزار نشستوں پر مشتمل سٹیڈیم بھی شامل ہو گا۔

آئی سی سی کی جانب سے بدھ کے روز لانگ آئی لینڈ گراؤنڈ کی نقاب کشائی کی گئی۔ یہ میدان ورلڈ کپ کے آٹھ شیڈول میچوں میں سے نو جون کو انڈیا اور پاکستان کے درمیان میچ کی میزبانی کرے گا۔

یہ ڈراپ ان پچوں کے ساتھ ایک عارضی سٹیڈیم ہوگا تاہم یہ فلڈ لائٹس سے لیس نہیں ہو گا۔

آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے نے ایک آن لائن میڈیا راؤنڈ ٹیبل میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’ہم نیویارک میں ہیں کیونکہ نیویارک کرکٹ شائقین کا ایک مرکز ہے اور ہم اس مقام پر سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے کرکٹ میچوں میں سے کچھ لا رہے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اس لیے مجھے امید ہے کہ میدان بھرا ہو گا اور ورلڈ کپ کا ماحول حیرت انگیز ہو گا۔

"ہاں، دن کا وقت ایک عنصر ہے جسے ہم دھیان میں رکھتے ہیں لیکن ہم دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ عالمی معیار کی کرکٹ کی بات کر رہے ہیں اور وہ عالمی معیار کے مقام پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے جا رہے ہیں۔‘

میزبان امریکہ یکم جون کو ڈیلس میں اپنے ہمسایہ ملک کینیڈا کے مقابلے میں افتتاحی میچ کھیلے گا جبکہ ویسٹ انڈیز اپنی مہم کا آغاز گیانا میں پاپوا نیو گنی کے خلاف کرے گا۔ فائنل 29 جون کو برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

کرس ٹیٹلے نے کہا کہ ’میرے تجربے کے مطابق اس ٹورنامنٹ کے لیے یہ اب تک کا سب سے پیچیدہ میچ شیڈول رہا ہے۔ میچوں کی تعداد اور ٹیموں کی تعداد کے اعتبار سے یہ اب تک کا سب سے بڑا ٹی 20 ورلڈ کپ ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈین ویب سائٹس نے بر صغیر کے شائقین کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دن دو سے چار بجے کے درمیان شروع ہونے والے میچوں کے اوقات کا اعلان کیا ہے۔

 تاہم ٹیٹلے کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی میچوں کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ابھی تک میچوں کے آغاز کا وقت جاری نہیں کیا ہے۔

امریکہ نے گذشتہ سال اپنی ٹی 20 فرنچائز لیگ میجر لیگ کرکٹ کی میزبانی کی تھی جس میں ایم آئی نیو یارک نے افتتاحی ٹائٹل جیتا تھا۔

کرس ٹیٹلے کے مطابق: ’میں اسے (ٹی 20 ورلڈ کپ) امریکہ کے اندر موجود دلچسپی کو بروئے کار لانے کے ایک حیرت انگیز موقع کے طور پر دیکھتا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کرکٹ کو کیا کہتے ہیں جو اب میرے گھر کے صحن میں کھیلی جا رہی ہے؟ میجر لیگ کرکٹ کو اپنے پہلے سیزن میں تھوڑی دلچسپی ملی۔ نیویارک میں آنے والے ورلڈ کپ کرکٹ کو ناشتے کے چیٹ شوز میں دکھایا گیا ہے جو کچھ عرصہ پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔‘

نیویارک سٹیڈیم کا ڈیزائن پاپولیشن نامی کمپنی نے تیار کیا ہے جس نے دنیا کے مشہور ترین مقامات کو ڈیزائن کیا ہے جن میں نیویارک کا یینکی سٹیڈیم اور لندن کا ٹوٹنھم ہاٹ سپر سٹیڈیم شامل ہیں۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ