پاکستان کی ویزوں پر یو اے ای سے بات چیت جاری: دفتر خارجہ

پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’کسی ملک کو ویزا دینا یا نہ دینا اس ملک کا اختیار ہے۔ پاکستان متحدہ عرب امارات کی حکومت سے ان معاملات پر بات چیت جاری رکھے گا۔‘

11 فروری، 2024 کی اس تصویر میں پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ پریس بریفنگ کے دوران(ریڈیو پاکستان)

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران یو اے ای کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ویزے نہ ملنے پر بیان دیا کہ یہ کہنا غلط ہو گا کہ متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے رہا.‘ 

’ہم امارات میں پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی کے تصور سے اتفاق نہیں کرتے۔ کسی ملک کو ویزا دینا یا نہ دینا اس ملک کا اختیار ہے۔ پاکستان متحدہ عرب امارات کی حکومت سے ان معاملات پر بات چیت جاری رکھے گا۔‘

جمعرات کے روز دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ ہوئی جس میں ترجمان دفتر خارجہ نے مختلف موضوعات پر حکومت پاکستان کا موقف پیش کیا اور سوالوں کے جواب دیے۔

انڈیا کی جانب سے چیمپیئن ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان نہ آنے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ ’پاکستان بھارت چیمپیئنز ٹرافی اور کرکٹ پر کوئی پاک بھارت ٹریک ٹو یا بیک ڈور ڈپلومیسی جاری نہیں ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ برس ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی پرآئی سی سی آئی سے  رابطے میں ہے۔‘

پاکستان چین کے معاملے پر قیاس آرائی نہ کی جائے

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ’پاکستان اور چین کے تعلقات پر قیاس آرائی پر یقین نہ کیا جائے۔ پاکستان چین تعلقات کو ایجنڈے کے تحت خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان اور چین باہمی احترام سے ایک دوسرے ملک کی سلامتی کا احترام کرتے ہیں۔ ہم کسی کو پاکستان اور چین کی سٹریٹیجک تعلقات کو ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان اپنے چینی دوستوں اور شراکت داروں سے سکیورٹی و انسداد دہشت گردی کے حوالے سے رابطے میں ہے۔ پاکستان چینی باشندوں، کمپنیوں اور منصوبوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کو پرعزم ہے۔ اس حوالے سے مکمل ایس او پیز پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی حفاظت کے لیے ایک خصوصی سیکیورٹی فورس قائم ہے۔‘

افغان انتظامیہ افغانستان میں دہشت گروہوں کے خلاف کارروائی کرے

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ’پاکستان دہشت گردی کی تمام اشکال میں مذمت کرتا ہے۔ ہم پاکستان کو تمام اندرونی و بیرونی خطرات سے بچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ افغان انتظامیہ کو ان دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی پر زور دیتے ہیں جن کی محفوظ پناہ گاہیں وہاں موجود ہیں۔ ہم افغان انتظامیہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ پاکستان کی بارہا کی جانے والی درخواستوں کو سنجیدہ لیں۔ افغان انتظامیہ پاکستان کے تحفظات کو سنجیدگی سے لے۔ پاکستان عوام کی برداشت کو زیادہ مت آزمائیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان ایران مشترکہ سرحد کو پرامن بنائیں گے

پاکستان ایران سرحد پر حملوں کی کارروائیوں سے متعلق سوالات پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ’پاکستان اور ایران دونوں کہہ چکے ہیں کہ ہم پاک ایران سرحد کو سرحد امن بنائیں گے۔ دونوں کہہ چکے ہیں کہ اس سرحد پر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی برداشت نہیں کریں گے۔ حال ہی میں پنجگور سے 30 کلومیٹر اندر کی جانب پاکستان نے اپنی سرحدوں میں سمگلروں کے خلاف آپریشن کیا۔‘ مزید کہا کہ ’کچھ برس قبل ایک بھارتی افسر کلبھوشن جادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا۔ بلوچستان میں بھارتی سرگرمیوں پر تحفظات ہیں۔‘

بریفنگ میں دیگر سوالات

ممتاز زہرہ بلوچ نے نئی امریکی انتظامیہ سے تعلقات کے سوال کے جواب میں کہا کہ ’پاکستان آنے والی امریکی انتظامیہ کے تحت اچھے پاک امریکہ تعلقات کا خواہشمند ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے۔ ان تعلقات کی بنیاد ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر ہے۔‘

قاضی فائز عیسی کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ مے کہا کہ ’برطانیہ میں ہمارا ہائی کمیشن سابق چیف جسٹس کے واقعہ اور پاکستانی ہائی کمشن کی گاڑی پر حملے پر برطانوی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔‘ جبکہ ’خواجہ آصف کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ کا جواب تھا کہ پاکستان شہری دنیا میں کہیں بھی ہوں باعث احترام ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان