ساجد سدپارہ کا اعزاز: 7ویں بلند ترین چوٹی بغیر اضافی آکسیجن سر

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری نے ایک بیان میں بتایا کہ ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی دھولاگیری کو کسی تعاون کے بغیر سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ساجد علی سدپارہ نے دو مئی کو یہ تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ دھولاگیری چوٹی کے کیمپ تھری تک جا کر واپس لوٹے تھے (ساجد علی سدپارہ انسٹاگرام)

معروف پاکستانی کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے نیپال میں واقعہ 8167 میٹر اونچائی والی دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی دھولاگیری بغیر اضافی آکسیجن کے کامیابی سے سر کر لی ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری نے ایک بیان میں بتایا کہ ساجد علی سدپارہ نے دھولاگیری چوٹی مکمل طور پر غیر تعاون یافتہ سر کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ غیر معمولی کامیابی سیون سمٹ ٹریکس نیپال اور سبروسو پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوئی، جب کہ تکنیکی چڑھائی کے گیئر کیلاس نے مہیا کیے۔‘

ساجید علی سدپارہ، جو بین الاقوامی شہرت رکھنے والے پاکستانی کوہ پیما مرحوم محمد علی سدپارہ کے برخوردار ہیں، پہلے ہی دنیا کی 8000 میٹر سے اوپر کی آٹھ چوٹیوں کو سر کر چکے ہیں۔

ساجد کی سر کردہ چوٹیوں میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو، نانگا پربت، براڈ چوٹی، گاشربرم ٹو شامل ہیں۔

وہ کے ٹو سمیت کئی چوٹیوں پر امدادی کارروائیوں میں حصہ بھی  لے چکے ہیں اور انہوں نے 8000 میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیوں کو الپائن انداز میں سر کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔

آکسیجن کے بغیر دھولاگیری چوٹی سر کرنے کے بعد ساجد علی سدپارہ نے اضافی آکسیجن کے بغیر نو 8000 میٹر سے بلند اونچائی کی چوٹیاں سر کر لی ہیں۔  

ساجد علی سدپارہ دھولاگیری سر کرنے کی غرض سے چھ اپریل کو نیپال پہنچے تھے، جب انہوں نے پہاڑ کا پہلا چکر لگایا اور ییمپ تھری تک جا کر واپس لوٹ آئے تھے۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا تھا کہ اب موسم کے بہتر ہونے کا انتظار کیا جائے گا۔

ساجد علی سدپارہ نے نو مئی کو دھولاگیری پر اسے سر کرنے کی غرض سے چڑھنا شروع کیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ساجد علی سدپارہ کے کارنامے

ساجد علی سدپارہ جولائی 2021 میں دوسری مرتبہ کے ٹو کی چوٹی پر پہنچے، جو دنیا کا دوسرا بلند ترین پہاڑ ہے۔

نومبر 2021 میں سدپارہ کو ماؤنٹ ایورسٹ سے بچایا جانا پڑا جب وہ ایک نئے راستے کی تلاش کے لیے مہم کے دوران بیمار ہو گئے تھے۔

اگست 2022 میں، سدپارہ نے 8,035 میٹر اونچا گاشربرم تھری دنیا کا 13 واں بلند ترین پہاڑ سر کیا۔

ستمبر 2022 میں، سدپارہ نے اضافی آکسیجن کی مدد کے بغیر نیپال میں دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی — 8,163 میٹر مناسلو — کو سر کیا۔

اپریل 2023 میں، سدپارہ نیپال میں 8,091 میٹر اونچے اناپورنا پہاڑ پر چڑھنے والے پہلے پاکستانی بن گئے - دنیا کی 10 ویں بلند ترین چوٹی - بغیر اضافی آکسیجن کی مدد کے سیون سمٹ ٹریکس اناپورنا مہم 2023 کے حصے کے طور پر۔

مئی 2023 میں، سدپارہ ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنے والا پہلا پاکستانی بن گیا جس نے بغیر اضافی آکسیجن اور شیرپاوں کی مدد کی۔

جون 2023 میں، سدپارہ نے بغیر کسی اضافی آکسیجن کے 8126 میٹر بلند نانگا پربت کو کامیابی سے سر کیا، جو دنیا کی 9ویں بلند ترین چوٹی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل