پاکستانی وزیر داخلہ افغان ہم منصب سے ملاقات کے لیے کابل پہنچ گئے

اس دورے کے دوران پاکستانی وزیر داخلہ اپنے افغان ہم منصب سراج الدین حقانی سے ملاقات کریں گے جس میں سکیورٹی اور دیگر امور زیر غور آئیں گے۔

پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی 20 جولائی 2025 کو اپنے افغان ہم منصب سراج الدین حقانی سے ملاقات کے لیے کابل پہنچ گئے ہیں (پاکستانی وزارت داخلہ)

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی افغانستان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر اتوار کو کابل پہنچ گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کو جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر افغانستان کے نائب وزیر داخلہ محمد نبی عمری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

محسن نقوی کے ہمراہ وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا اور افغانستان میں پاکستان کے نمایندہ خصوصی محمد صادق بھی موجود تھے۔

اس دورے کے دوران پاکستانی وزیر داخلہ اپنے افغان ہم منصب سراج الدین حقانی سے ملاقات کریں گے جس میں سکیورٹی اور دیگر امور زیر غور آئیں گے۔

طالبان دور حکومت کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرکاری سطح کی ملاقاتیں

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

29 نومبر 2022 حنا ربانی کھر کا دورہ کابل

پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی نے کابل کا ایک روزہ دورہ کیا۔

افغان نائب وزیراعظم مولوی عبدالسلام ہنفی، وزیر خارجہ امیر خان متقی وغیرہ سے ملاقاتیں کیں۔

تجارت، نقل و حمل، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کے معاملات زیرِ بحث آئے۔

21–23 مارچ 2025 پاکستانی نمائندہ خاصوصی کی کابل کانفرنس میں شرکت

پاکستان کے افغانستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کابل کا دورہ کیا اور طالبان کے سرکاری وزیر خارجہ امیر خان متقی اور وزیر تجارت نورالدین عزیز سے ملاقاتیں ہوئیں۔

مذاکرات میں امن و سلامتی، تجارت، ٹرانزٹ، مواصلات اور لوگوں کے باہمی روابط پر تبادلہ خیال ہوا۔

19 اپریل 2025 نائب وزیر اعظم / وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کابل دورہ

یہ پاکستان کا طالبان دور حکومت کے دوران سب سے اعلیٰ سطح کا دورہ تھا۔

اس میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے سکیورٹی، تجارت، ٹرانزٹ ٹریڈ اور افغان پناہ گزینوں کی واپسی پر تبادلہ خیال ہوا۔

30–31 مئی 2025 کراچی سہ فریقی ملاقات، سفارتی اپ گریڈنگ کا فیصلہ

بیجنگ میں پاکستان، افغانستان اور چین کی مشترکہ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اور افغانستان سفارتی مشنز کی سطح کو چارج ڈی افیئرز سے ایمبیسیڈرز تک بڑھائیں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان