ریاض: پاکستان، سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات، عالمی فورمز پر تعاون کا اعادہ

اسحاق ڈار اور ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور، خصوصاً غزہ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی 28 اکتوبر کو ریاض میں سعودی عرب کے وزیر خاجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات ہوئی (دفتر خارجہ پاکستان)

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی منگل کو ریاض میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور سٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ پاکستان کے جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور، خصوصاً غزہ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ان دنوں وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ریاض میں موجود ہیں جہاں انہوں نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے نویں اجلاس میں بھی شرکت کی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی خصوصی دعوت پر فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کے لیے ریاض میں موجود ہیں جہاں پیر کو انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کا 9واں ایڈیشن، جس میں تقریباً 20 سربراہان مملکت شامل ہیں، غزہ میں جنگ بندی اور خلیج میں مضبوط اقتصادی ترقی کے پس منظر میں منعقد کیا گیا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ملاقات میں اقوام متحدہ سمیت مختلف بین الاقوامی فورمز پر تعاون کے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی ایکس پر اس ملاقات کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے اجلاس کے موقع پر منگل کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور سٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے علاقائی و بین الاقوامی صورت حال کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا