’ہم ثالثی کے لیے تیار ہیں، مگر وقت کا پاکستان، بھارت کو تعین کرنا ہوگا‘

بھارت کے دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے ثالثی کا ذکر بھارتی اخبار ’دا ہندو‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا (فائل فوٹو:اے ایف پی )

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ان کا ملک بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے مگر بات چیت کے وقت کا تعین دونوں حریفوں کو خود کرنا ہوگا۔

سعودی وزیر خارجہ نے ثالثی کا ذکر بھارتی اخبار ’دا ہندو‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔

عرب نیوز کے مطابق ان سے سوال کیا گیا کہ سعودی عرب کو اس بات پر مایوسی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت ابھی تک شروع نہیں ہوئی، تو ان کا کہنا تھا: ’ہم ہمیشہ اپنا دفتر فراہم کریں گے جب بھی ہم کرسکے، مگر اس کا وقت کب صحیح ہے، اس کا تعین بھارت اور پاکستان ہی کریں گے۔‘

جوہری طاقتیں پاکستان اور بھارت خطے میں کشمیر کے مسئلے پر بھی آمنے سامنے رہی ہیں، جس پر دونوں ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔ اگست 2019 میں بھارت نے اپنے زیر انتظام کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کرتے ہوئے وہاں سخت پابندیاں نافذ کر دی تھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے جواب میں پاکستان نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت بند کردی اور سفارتی تعلقات میں کمی لے آیا۔  پاکستان کا کہنا ہے کہ تعلقات کو بحال کرنے کے لیے بھارت کو پہلے کشمیر میں اپنے فیصلے واپس لینے پڑیں گے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ کشمیر دونوں ممالک کے درمیان تنازعے کی وجہ ہے اور ’ہم اس بات پر زور دیں گے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت پر توجہ مرکوز کی جائے تاکہ ان مسائل کو اس طرح سے حل کیا جائے کہ خدشات ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں۔‘

پاکستان اور بھارت کشمیر پر دو جنگیں لڑ چکے ہیں۔ پاکستان بھارت پر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتا ہے، جبکہ بھارت پاکستان پر کشمیر میں شدت پسندوں کی پشت پناہی کا الزام لگاتا ہے۔ دونوں خود پر لگے الزامات کی تردید کرتے آئے ہیں۔

رواں سال فروری میں دونوں ممالک کی افواج نے کشیمر کے ساتھ سرحد پر جنگ بندی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا تھا۔

اپریل میں امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے تصدیق کی تھی کہ ان کا ملک پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کروا رہا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا