ترکی میں کرنسی کی قدر میں گراوٹ کا توڑ ’بستر کے نیچے‘ پڑا سونا؟

ترکی میں مہنگائی اور کرنسی کی گرتی قدر کو روکنے کے لیے حکومت عوام کو ’بستر کے نیچے‘ پڑا سونا سرمایہ کاری کے لیے باہر نکالنے پر ابھار رہی ہے۔

رکی میں افراط زر میں اضافے اور کرنسی کی قدر میں کمی کے بعد حکومت نے عوام کو بچت کی نیت سے ’بستر کے نیچے‘ رکھے سونے کو سرمایہ کاری کے لیے باہر نکالنے پر قائل کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان کی طرح ترکی میں بھی سونے کو مشکل وقت کے لیے سنبھال کر رکھا جاتا ہے اور اس بارے میں کہاوت ہے کہ ’سونے کو بستر کے نیچے رکھو۔‘

ترک کرنسی لیرا کی قدر تقریباً 50 فیصد گر گئی ہے اور اس ’مشکل کی گھڑی‘ میں حکومت نے عوام کو پکارا ہے کہ وہ بستر کے نیچے رکھا سونا باہر نکالیں اور بینکوں میں جمع کرائیں۔

سونا نکلوالنے کی حکومتی خواہش پر ترک عوام خوش نہیں دکھائی دیتے۔

چین کی خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق ترکی میں صراف کے طور پر کام کرنے والے اسماعیل یوکسیک کا کہنا ہے کہ ’ترک لوگ سونے کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔ انہیں سونے کی گرمائش اچھی لگتی ہے۔‘

اسماعیل کا کہنا تھا کہ ’ترکی میں ثقافتی طور پر مرد اور خواتین دونوں سونے کے زیورات پہننا پسند کرتے ہیں۔ لیکن ترکی میں زیادہ تر سونا بچت کے تناظر میں استعمال ہوتا ہے جسے ہم بستر کے نیچے کہتے ہیں۔‘

اسماعیل نے یہ بھی بتایا کہ ’ترکوں میں پیسوں کے بعد سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دوسری جنس اس وقت سونا ہی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سونے کو بچت کے طور پر سنبھال کر رکھنے کی عادت پر بات کرتے ہوئے اسماعیل کا کہنا تھا کہ ’لوگ سونا بچا کر رکھتے ہیں جسے ہم ترکی زبان میں بستر کے نیچے کہتے ہیں جس کا مقصد قیمتوں کے اوپر نیچے ہونے سے تحفظ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اس طرح انہیں اپنی بچت کی حیثیت کا اندازہ ہوتا ہے اور سونے کی قیمت شاذ و نادر ہی گرتی ہے۔‘

یاد رہے کہ اس سال کے آغاز میں ترکی میں افراط زر کی شرح میں پے پناہ اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد یہ 48.7 کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

ترکی کی حکومت نے ہنگامی اقتصادی اقدامات لے کر ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ایسے ہی ایک اقدام میں اشیائے خورد و نوش پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح آٹھ فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دی گئی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا