بھروسہ ہے کہ بڑا سٹار بنوں گا: لنڈی کوتل کے انڈر 19 کرکٹرعامر آفریدی

انڈر 19 ٹیم کے بنگلہ دیش میں نمایا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عامر حسن آفریدی کا ان کے آبائی گاوں لنڈی کوتل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عامر حسن آفریدی کا دورہ بنگلہ دیش میں بہترین کارکردگی کے بعد آبائی گاؤں لنڈی کوتل واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔

نوجوان لیفٹ آرم فارسٹ بولر عامر حسن کا بنگلہ دیش میں پہلا بین الاقوامی دورہ تھا، جس میں انہوں نے چار روزہ ٹیسٹ میچ میں چار وکٹیں اور پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے چار میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔

ایک ون ڈے میچ میں انہیں آرام دیا گیا تھا۔

عامر حسن آفریدی نے بنگلہ دیش میں ایک ٹی 20 میچ بھی کھیلا جس میں ایک وکٹ حاصل کر کے انہوں نے مجموعی طور پر کل 13 وکٹیں اپنے نام کیں۔

لنڈی کوتل آنے پر عامر حسن آفریدی کا جگہ جگہ استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ اس کے علاوہ کھیل سے وابستہ اکیڈمیز کے بچوں نے انہیں سلامی دی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

عامر حسن آفریدی نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے پر عزم ہیں اور ان کا مورال بلند ہے۔ ’میں قومی ٹیم میں جگہ بنا کر ملک و قوم کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا ہے کہ انہیں خود پر بھروسہ ہے کہ وہ بھی ’ریاض آفریدی، عثمان شینواری اور شاہین آفریدی کی طرح سٹار بن سکتے ہیں۔‘

عامر حسن آفریدی نے اپنی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب مزید بڑے ایونٹس جیسے ایشیا کپ اور دورہ سری لنکا کے لیے محنت کریں گے تاکہ پاکستان سپر لیگ کھیل کر کارکردگی کی بدولت قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوں۔

عامر حسن آفریدی نے بتایا کہ دورہ بنگلہ دیش میں انہیں سیکھنے کو بہت کچھ ملا جو آنے والے وقت میں ان کے لیے سود مند ثابت ہو گا۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ