ماضی کا نایاب آئی فون تقریباً دو لاکھ ڈالر میں فروخت

یہ سیٹ آئی فون کا 2007 اوریجنل ماڈل تھا جو اب تک فیکٹری کی بند پیکنگ میں موجود تھا۔

ایپل کا آئی فون وسطی لندن میں 18 ستمبر 2007 کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا (اے ایف پی)

امریکی کمپنی ایپل کا ایک غیر معمولی آئی فون سیٹ تقریباً دو لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔

یہ سیٹ آئی فون کا 2007 اوریجنل ماڈل تھا جو اب تک فیکٹری کی بند پیکنگ میں موجود تھا۔

یہ آئی فون کے سابقہ غیر مقبول ورژن کے لحاظ سے بھی غیر معمولی ہے کیوں کہ اس میں صرف چار جی بی سٹوریج ہے۔

جب 15 سال سے زیادہ عرصے پہلے یہ آئی فون لانچ ہوا تو ایپل نے اسے چار جی بی یا آٹھ جی بی سٹوریج کی آپشنز کے ساتھ پیش کیا تھا۔

یہ ماڈل غیر مقبول ثابت ہوا اور ایپل کو اسے فروخت کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ زیادہ تر صارفین نے اضافی سٹوریج کے لیے ایک سو ڈالر ادا کیے تھے اور یہ فون پہلی بار ریلیز ہونے کے صرف دو ماہ بعد ہی بند کر دیا گیا تھا۔

اس کا مطلب ہے کہ یہ آئی فونز جمع کرنے والوں کے لیے ’ہولی گریل‘ (نایاب یاد گار) بن گیا۔ اسی وجہ سے اس ماڈلز کی قیتموں اضافہ دیکھا گیا ہے جیسا کہ زیادہ سٹوریج والے فیکٹری سیل شدہ ماڈلز حالیہ مہینوں میں 40 ہزار ڈالر اور 63 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئے ہیں۔

اس فون کو بیچنے والے نیلام گھر ’ایل سی جی آکشنز‘ کے مطابق جب آئی فون پہلی بار لانچ ہوا تو یہ فون ایپل کی اوریجنل انجینئرنگ ٹیم کے ایک رکن کی طرف سے تیار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس باکس کو کبھی نہیں کھولا گیا اور نہ ہی یہ فون کبھی ایکٹیو ہوا ہے۔

نیلامی کی لسٹنگ میں بتایا گیا ہے کہ ’کلیکٹرز اور سرمایہ کاروں کو اس جیسی اعلیٰ نایاب شے کی تلاش کرنے میں بہت مشکل پیش آئے گی۔ وابستگی اور نایاب ہونے کا احساس اس شاندار مجموعے کے لیے ایک جیت کے فارمولے جیسا ہے۔‘

کمپنی نے اندازہ لگایا تھا کہ یہ فون 50 ہزار ڈالر سے ایک لاکھ ڈالرتک میں فروخت ہوگا۔ تاہم ایل سی جی آکشنز نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ آخر میں اس کے لیے 28 بولیاں لگائی گئیں اور یہ ایک لاکھ 90 ہزار اور 372  ڈالر میں فروخت ہوا۔

جون 2007 کے اختتام پر فروخت کے وقت چار جی بی سٹوریج والے اس آئی فون کی اصل قیمت 599 ڈالر تھی لیکن غیر مقبولیت کی وجہ سے یہ قیمت زیادہ محسوس ہوئی اور ایپل نے آٹھ جی بی والے ماڈل کی قیمت کم کر 399 ڈالر کر دی جب کہ چار جی بی والے ورژن کو بند کر دیا۔

چار جی بی سٹوریج کے ساتھ اس فون میں 12 میگا پکسل کیمرہ اور 128 ایم بی ریم موجود تھی۔

تقریباً 15 سال بعد لانچ کیے جانے والے موجودہ آئی فون 14 پرو کی سٹوریج ایک ٹی بی، 48 میگا پکسل کیمرہ اور ریم چھ جی بی ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی