یوم آزادی: یورپی یونین کی سفیر کا پاکستان کو خراج تحسین

پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر یورپی یونین کی پاکستان کے لیے سفیر رینا کیونکا نے دوستوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ ترانے میں رینا کیونکا ٹرمپٹ بجا رہی ہیں (سکرین گریب ایکس، یورپی یونین)

پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر یورپی یونین نے پاکستان کے لیے مختلف آلات موسیقی کی مدد سے ریکارڈ کروایا گیا قومی ترانہ جاری کیا ہے۔

اس ترانے میں خاص بات یہ ہے کہ پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا بھی اس کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ ترانے میں رینا کیونکا ٹرمپٹ بجا رہی ہیں۔

اس ترانے کے لیے رینا کیونکا کے علاوہ پاکستان کے تمام صوبوں سے فنکاروں نے پرفارم کیا۔

یورپی یونین پاکستان نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر یورپی یونین کی پاکستان کے لیے سفیر رینا کیونکا نے دوستوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس ترانے کو ایکس صارفین کے جانب سے کافی پذیرائی ملی اور اس کی تعریفیں دیکھنے کو ملی ہیں۔

پاکستان کی سابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے بھی رینا کیونکا کا پاکستان کے یوم آزادی کی خوشیوں میں شریک ہونے پر شکریہ ادا کیا۔

سینیٹر شیری رحمان نے بھی پاکستان کے لیے یوپی یونین کی سفیر رینا کیونکا کے اس اقدام کی تعریف کی۔

کینیڈا کی پاکستان کے لیے سفیر لیسلی سکینلون نے بھی ترانے کی تعریف کی۔

 بابر ستار نے لکھا کہ خصوصی موقعے پر خصوصی خراج تحسین۔ انہوں نے لکھا کہ ’پاکستانی یورپی یونین کی سفیر کو شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘

پاکستان کے سابق سفیر عبد الباسط نے بھی یورپی یونین کی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

رابعہ ناصر نے لکھا کہ ’عوامی سفارت کاری کا بہترین انداز۔‘

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پاکستان کے یوم آزادی پر رینا کیونکا نے اس طریقے سے پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہو۔

اس سے قبل 2022 میں بھی پاکستان کے یوم آزادی کے موقعے پر رینا کیونکا نے ٹرمپٹ پر قومی ترانہ بجا کر پاکستان سے اظہار محبت کیا تھا۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ