’ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ’خالی کرسیوں‘ کے سامنے مدمقابل

یہ دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم ہے جس میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ تماشائیوں کی گنجائش ہے لیکن میچ کے آغاز سے ہی سٹیڈیم میں صرف چند سو شائقین کی موجودگی پر منتظمین پر تنقید کی جا رہی ہے۔

پانچ اکتوبر، 2023 کی اس تصویر میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں انڈیا کے شہر احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں(اے ایف پی/منی شرما)

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 انڈیا کے شہر احمد آباد میں شروع ہو چکا ہے جس میں نریندر مودی سٹیڈیم میں جاری افتتاحی مقابلے میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مد مقابل ہیں۔

 یہ دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم ہے جس میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ تماشائیوں کی گنجائش ہے۔

لیکن افتتاحی میچ کے لیے سٹیڈیم میں خالی نشستیں دیکھ کر کرکٹ کے مداحوں نے متنظمین کا تمسخر اڑانا شروع کر دیا۔

اس تحریر کے شائع ہونے تک ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں بھی #crowd  اور empty Stadium شامل ہیں، جن پر ہزاروں پوسٹس کی جا چکی ہیں۔

انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ڈینیئل وائٹ اپنی پوسٹ میں پوچھنے پر مجبور ہو گئیں کہ ’کراؤڈ کہاں ہے؟‘

انڈین سپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا کی ایشیا کپ کے دوران پوسٹ، جس میں انہوں نے ملتان میں ہونے والے افتتاحی کرکٹ میچ کے بارے میں لکھا تھا کہ ’ملتان میں صرف چند سو تماشائیوں کے سامنے ایشیا کپ کا افتتاح دیکھ کر مایوسی ہوئی۔‘ کو بھی کرکٹ شائقین نے آڑے ہاتھوں لیا۔

 فرید خان نامی صارف اپنی پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ ’احمد آباد میں صرف چند سو تماشائیوں کے سامنے ورلڈ کپ کا افتتاح دیکھ کر مایوسی ہوئی۔‘

اسی طرح حمزہ نامی صارف نے اپنی پوسٹ میں بی سی سی آئی کے کرتا دھرتا جے شاہ کے بارے میں لکھا کہ ’اس بندے نے پہلے سیاسی مقاصد کے لیے پورا ایشیا کپ برباد کر دیا، اور اب دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ ایونٹ کے لیے نہ کوئی ہجوم ہے۔

’نہ افتتاحی تقریب اور نہ ہی کوئی مناسب انتظام ہے۔ دنیا کے تمام کرکٹ شائقین کے لیے مایوس کن ہے یہ۔‘

آرچر نامی صارف اس موضوع کے دفاع میں آگئے اور کہا کہ ’مجھ سے ہر پوسٹ کے نیچے ہجوم کے بارے میں پوچھنا بند کرو او ڈی آئی میچوں میں اتنی جلدی کوئی نہیں آتا اور یہ کئی دہائیوں سے ہو رہا ہے۔

’کراؤڈ کے بارے میں پوچھنا بند کرو کھیل سے لطف اندوز ہو۔ میری بائیں طرف کے سٹینڈز پر پہلے ہی ہجوم ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ