’بھول نہ جانا:‘ بابر اعظم کا امام الحق کی شادی پر پیغام

بابراعظم نے اپنے دوست امام الحق کی شادی کے موقعے پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’دوستوں کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کی کوشش بھی کریں، بھول نہ جانا۔‘

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے بہترین دوست کی شادی میں جہاں بھرپور شرکت کی وہیں گذشتہ روز ہونے والے ولیمے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا(تصویر: بابراعظم ایک اکاؤنٹ)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے.

انہوں نے اپنی بہترین دوست  انمول محمود کو اپنا شریک حیات منتخب کیا، جس کا اعلان انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا۔ 

امام الحق نے 25  نومبر کو اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنی تصاویر شئیر کیں اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آج، ہم نہ صرف زندگی کے پارٹنر بن گئے ہیں بلکہ بہترین دوستی کے بندھن کو بھی مضبوط کیا ہے، جو ہمیشہ ہماری محبت کی کہانی کی بنیاد رہی ہے۔‘ 

انہوں نے مزید لکھا کہ ’آج میں نے نہ صرف اپنے بہترین دوست سے شادی کی، بلکہ آپ کے دل میں ہمیشہ کے لیے گھر بھی کر لیا۔‘ جس کے ساتھ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔ 

اس پوسٹ کے ساتھ امام نے اپنے نکاح کی ایک خوبصورت ویڈیو بھی سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شئیر کی جس میں ان کی پوری فیملی کو اس خوشی میں شریک ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

اس سے پہلے امام الحق کی شادی کے ایونٹ میں ان کی قوالی نائٹ بھی رکھی گئی تھی، جس میں قومی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

قوالی نائٹ میں پاکستان کے دو سابق کپتان بابر اعظم اور سرفراز احمد بھی خوب انجوائے کرتے نظر آئے جب کہ امام نے خود بھی گا کر اپنے اس ایونٹ کو مزید چار چاند لگائے۔ 

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے بہترین دوست کی شادی میں جہاں بھرپور شرکت کی، وہیں گذشتہ روز ہونے والے ولیمے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ 

بابر اعظم نے پوسٹ کی کہ اپنی زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کا وقت ہو گیا ہے، لیکن براہ کرم اب سے اپنے دوستوں کے ساتھ بھی کچھ وقت گزارنے کی کوشش کریں۔  

انہوں نے امام سے ’بھول نہ جانا‘ کی درخواست بھی کی۔ 

امام الحق کے ولیمے پر جہاں بابر اعظم موجود تھے وہیں، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، اظہر علی اور شان مسعود بھی دکھائی دیے۔ 

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی امام الحق کو زندگی کے اس نئے سفر کے آغاز پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 

2023 پاکستانی کھلاڑیوں کی شادیوں کا سال رہا، اس سال کئی کھلاڑیوں نے اپنی زندگیوں میں اپنے ہمسفر کو خوش آمدید کہا جن میں شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور شان مسعود کے نام شامل ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ