مصر میں قطر کے سفارت خانے نے اتوار کو ایکس پر بتایا ہے کہ قطر کے امیری دیوان، جو اس کی اعلیٰ ترین سرکاری اتھارٹی ہے، کے تین عہدیدار مصر کے بحیرہ احمر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ کے قریب ایک کار حادثے میں جان سے چلے گئے۔
سفارت خانے کے مطابق حادثے میں دیگر دو افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بیان میں کہا گیا کہ زخمیوں اور جان سے جانے والوں کی میتوں کو اتوار کی شام دوحہ منتقل کیا جائے گا۔
اس سے قبل دو سکیورٹی ذرائع نے روئٹرز کو بتایا تھا کہ قطری سفارت کاروں کو لے جانے والی ایک گاڑی شہر سے تقریباً 50 کلومیٹر (31 میل) دور ایک موڑ پر الٹ گئی۔
یہ حادثہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب قطر، ترکی اور مصر کے حکام نے رواں ہفتے کے اوائل میں شرم الشیخ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں حصہ لیا۔
مصر کا یہ شہر پیر کو ایک عالمی سربراہی اجلاس کی میزبانی بھی کرے گا، جس کا مقصد اس معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے اور جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت کا بھی امکان ہے۔
اس اجلاس میں مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی، جس کے تحت غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت ختم ہو گی اور بے گھر فلسطینی اپنے گھروں کو واپس لوٹنے کے قابل ہو سکیں گے۔