نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کی فتح

ہفتے کو لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم 15 اپریل 2023 کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنچری کے بعد (اے ایف پی)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی پاکستان نے نیوزی لینڈ  کو 38 رنز سے شکست دے دی۔

ہفتے کو کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف دیا۔

 ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا سکی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران بابر اعظم نے لگاتار دوسرے میچ میں ٹاس جیتا۔

بابر اعظم کی سنچری کی بدولت پاکستان نے 192 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مستحکم رہا۔

بابر اور رضوان کی جوڑی نے 99 رنز کی شراکت کی تاہم رضوان 50 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

فخرزمان، صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ عماد وسیم دو رنز بناکر کیچ ہوئے۔

بابراعظم 101 رنز  اور افتخار 33 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 44 کے مجموعی رنز پر گری جب ٹام لیتھم 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ان کے بعد چیڈ بوویس 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویل ینگ نو، مچل نو، نیشم ایک اور رویندرا پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نیوزی لینڈ کے بلے باز مارک چیپمین 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے چار جبکہ عماد، زمان اور شاداب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے پانچ میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

میچ کے لیے پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور گزشتہ میچ کی فاتح الیون برقرار رکھی البتہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ردوبدل دیکھنے میں آیا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے حارث رؤف کی شاندار باؤلنگ کی بدولت مہمان ٹیم کو صرف 94 رنز پر آؤٹ کر کے میچ میں 88 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ