اداکارہ سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبر غلط، سوشل میڈیا ہیک

فلم ’کپتان‘ میں جمائما کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سعیدہ امتیاز کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کے انتقال کی  خبر شیئر کی گئی تھی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

سعیدہ امتیاز نے عمران خان کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’کپتان‘ میں کام کیا اور جمائما کا کردار نبھایا (انسٹاگرام، سعیدہ امتیاز)

امریکی و پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز کے ’انتقال کی خبرغلط ہے‘ اور ان کے منیجر کے مطابق ’وہ بخیریت ہیں۔‘

اداکارہ سعیدہ امتیاز کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کے انتقال کی  خبر شیئر کی گئی تھی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سٹوری میں بتایا گیا کہ ’سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔‘

انڈپینڈنٹ اردو سے سعیدہ امتیاز کے منیجر تنویر وارثی نے گفتگو میں بتایا کہ ’سعیدہ امتیاز خیریت سے ہیں اور اُن کے انتقال کی جھوٹی خبر اکاؤنٹ ہیک ہونے کی وجہ سے پوسٹ ہوئی تھی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’سعیدہ امتیاز خیریت سے اپنے لاہور والے گھر میں موجود ہیں۔ کسی نے شرارت یا کسی اور وجہ سے ان کے اکاؤنٹ ہیک کیے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا کہ ’انتقال کی جھوٹی خبر سے  ان کے حلقہ احباب میں ہلچل مچ گئی ایسی جھوٹی خبر سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے۔‘

سعیدہ امتیاز اداکاری اور ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں اور  انہوں نے کئی پاکستانی فلموں ’وجود‘، ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘ اور ’ریڈرم‘ جیسی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائےہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’کپتان‘ میں کام کیا اور جمائما کا کردار نبھایا۔

سعیدہ امتیاز کشمیری النسل ہیں، انسٹاگرام پر ان کے اکاؤنٹ کے مطابق ان کی پیدائش نیویارک میں ہوئی۔

سعیدہ امتیاز نے اس حوالے سے خود بھی انسٹاگرام پر بیان جاری کر دیا ہے۔ 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by @saeedaimtiaz

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ