پاکستان: دو ہفتوں میں مون سون بارشوں سے کم از کم 50 اموات

سرکاری ڈیٹا کے مطابق زیادہ تر اموات مشرقی پنجاب میں ہوئیں، جن میں بجلی سے کرنٹ لگنے اور عمارتوں کے گرنے کے واقعات ہیں۔

پانچ جولائی، 2023 کو خواتین بارش کے پانی میں ڈوبے ہوئے علاقے سے گزر رہی ہیں (اے ایف پی)

حکام کے مطابق جون سے اب تک پاکستان میں کم از کم 50 افراد سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کے واقعات میں جان سے چلے گئے۔

موسم گرما میں مون سون جنوبی ایشیا میں جون سے ستمبر تک سال کی 70 سے 80 فیصد تک بارشوں کا باعث بنتا ہے۔

جہاں یہ بارشیں دو ارب کے قریب آبادی والے خطے کے لیے نہایت اہم ہیں، وہیں یہ لینڈ سلائڈنگ اور سیلاب کا باعث بھی بنتی ہیں جس سے بھاری نقصان ہوتا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) حکام نے اے ایف پی کو بتایا کہ جون سے اب تک 87 افراد بارش سے جڑے حادثات کا شکار ہوئے۔

’پاکستان بھر میں 25 جون سے اب تک مون سون بارش سے متعلق حادثات میں 50 اموات ہوئی ہیں۔‘

سرکاری ڈیٹا کے مطابق زیادہ تر اموات مشرقی پنجاب میں ہوئیں، جن میں بجلی سے کرنٹ لگنے اور عمارتوں کے گرنے کے واقعات ہیں۔

خیبر پختونخوا میں ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی نے کہا کہ جمعرات کو شانگلہ میں آٹھ بچے ملبے سے نکالے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکار باقی ملبے تلے بچوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لاہور میں حکام نے بتایا کہ ریکارڈ بارش کی وجہ سے شہر بھر میں 35 فیصد لوگوں کو بجلی اور صاف پانی میسر نہیں۔

میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے ملک بھر میں آنے والے دنوں میں بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کی وجہ سے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں سیلابی صورت حال پیش آ سکتی ہے۔

جمعے کو صوبے کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ وہ پانی کی گزرگاہ کے قریب رہائش پذیر لوگوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے چاہتے ہیں۔   

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے موسمی بارشوں کی شدت میں تیزی آ رہی ہے۔

پچھلے موسم گرما میں، مون سون بارشوں میں پاکستان کی ایک تہائی زیر آب آگئی تھی، جس سے 20 لاکھ گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک ہزار 700 لوگ جان سے چلے گئے۔

پچھلے ماہ تقریباً 27 لوگ، جن میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں، شمالی علاقوں میں جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دنیا کی پانچویں بڑی آبادی شمار ہونے والا پاکستان گرین ہاؤس گیسز کے ایک فیصد سے بھی کم حصے کا باعث بنتا ہے، تاہم یہ موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان