سندھ: ماحولیاتی تبدیلی پر طلبہ میں مصوری کا مقابلہ

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں 30 نومبر سے جاری کوپ 28 کے اجلاس کی مناسبت سے یہ مقابلے محکمہ تعلیم سندھ متحدہ عرب امارات کے اشتراک سے منعقد کر رہا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ سکولز سندھ پروفیسر رفیعہ ملاح کے مطابق ہر کیٹیگری سے 10 بہترین پینٹنگز کو منتخب کیا جائے گا (پروفیسر رفیعہ ملاح)

سندھ کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے طلبہ میں ماحولیاتی تبدیلی کی اہمیت اور اس کے ممکنہ حل کے موضوع پر مصوری کے مقابلے منعقد کرائے جا رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں 30 نومبر سے جاری کوپ 28 کے اجلاس کی مناسبت سے یہ مقابلے محکمہ تعلیم سندھ متحدہ عرب امارات کے اشتراک سے منعقد کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے ’فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج‘ کے زیر اہتمام 28 ویں ’کانفرنس آف دا پارٹیز‘ یا کوپ 28 دبئی کے ایکسپو سینٹر میں 30 نومبر سے 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔

سندھ کے سکولز کے طلاب علموں میں پینٹنگز کے ان مقابلوں کو تین درجوں میں بانٹا گیا ہے۔

کیٹیگری اے میں پانچ سے 10 سال کی عمر کے طلبہ، کیٹگری بی میں 11 سے 13 سال اور کیٹیگری سی میں ہائیر سیکنڈری کے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں، جن کی عمر 14 سے 18 سال ہے۔ 

ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ سکولز سندھ پروفیسر رفیعہ ملاح کے مطابق ہر کیٹیگری سے  10 بہترین پینٹنگز کو منتخب کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا: ’ان میں کچھ پینٹنگز کی متحدہ عرب امارات کے کراچی قونصلیٹ میں نمائش کی جائے گی، جب کہ ان تمام پینٹنگز میں سب سے بہترین تصویر کوپ 28 کی سربراہی کرنے والے ملک متحدہ عرب امارات کے صدر کو بھیجی جائے گی۔ ‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر رفیعہ ملاح نے کہا: ’اس مقابلے کے تحت ہمیں صوبے بھر سے 1100 پینٹنگز موصول ہوئی ہیں۔ ان پیٹنگز میں بہترین پینٹنگز کے چناؤ کے لیے مقرر جج دیکھ رہے ہیں۔ جلد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

’بہترین پینٹنگز کو متحدہ عرب امارات قونصل خانے کی جانب سے انعامات بھی دیے جائیں گے۔‘

پروفیسر رفیعہ ملاح کے مطابق ان 11 پینٹنگز میں طلبہ نے کوپ 28 میں زیر بحت موضوعات بشمول دنیا کو درپیش ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق مسائل اور خاص طور پر پاکستان کو لاحق خطرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ 

’اس سرگرمی سے ہم آنے والی نسل کو ماحولیاتی تبدیلیوں اور کوپ کانفرنس کے بارے میں شعور دے رہے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی دنیا اور خاص طور پاکستان کے لیے کتنا بڑا خطرہ ہے۔

’اس کے علاوہ پلاسٹک کے استعمال، آلودگی، درختوں کی اہمیت کے علاوہ آرٹ سے متعلق بھی شعور پید ہوگا اور یہ کہ کوپ کتنا اہم عالمی پلیٹ فارم ہے۔‘

محکمہ تعلیم سندھ کے ریکارڈ کے مطابق صوبے میں 49 ہزار 103 سرکاری سکولز ہیں، جن میں 41 لاکھ 38 ہزار طلبہ رجسٹرڈ ہیں۔ 

صوبے میں کُل 11 ہزار سات سو 94 پرائیویٹ سکولز رجسٹرڈ ہیں۔ نجی سکولوں میں میں 39 لاکھ 47 ہزار 38 طلبہ رجسٹرڈ ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس