کراچی میں 18 سال بعد 35ویں نیشنل گیمز کا آغاز

قومی کھیلوں کے ایونٹ میں ملک بھر سے 10 ہزار سے زائد ایتھلیٹ 32 مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہفتے کو 18 سال کے طویل وقفے کے بعد 35ویں نیشنل گیمز کا افتتاح ہو گیا۔

طویل عرصے بعد شہر میں ہونے والے اس قومی کھیلوں کے ایونٹ میں ملک بھر سے 10 ہزار سے زائد ایتھلیٹ 32 مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

سندھ حکومت اس ایونٹ کو ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم فراہم کرنے کا موقع قرار دے رہی ہے، جو باصلاحیت نوجوانوں کو ابھارنے اور انہیں عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

نیشنل گیمز میں ہاکی، سکواش، رگبی، کبڈی، جمناسٹک، تیراکی، فٹ بال، ٹینس، دوڑ کے مقابلے، شطرنج، گالف اور دیگر کھیل شامل ہیں۔

گیمز کے منتظمین اور متعلقہ اداروں نے شہر بھر میں سیکورٹی، ٹریفک اور انتظامی انتظامات کو مربوط کیا ہے تاکہ کھلاڑیوں اور شائقین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاریخی طور پر 1948 میں قائد اعظم محمد علی جناح نے کراچی میں پہلے نیشنل گیمز کا افتتاح کیا تھا۔

افتتاحی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مہمان خصوصی تھے۔

اپنے خطاب میں بلاول نے کہا کہ ملک، خصوصاً سندھ کے نوجوانوں کو مثبت ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور امید ہے کہ یہی نوجوان مستقبل میں عالمی سطح پر تمغے جیت کر واپس آئیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی اس موقعے پر کہا کہ کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز پورے صوبے کے لیے باعث فخر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے 24 مختلف مقامات پر 32 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے، جو اس بات کی علامت ہیں کہ کراچی دوبارہ ملک کے کھیلوں کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل