ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول جاری: پاکستان انڈیا ٹاکرا 15 اکتوبر کو ہو گا

آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ 2023 کے دوران اپنے نو میچز انڈیا کے پانچ مختلف شہروں میں کھیلے گی۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول جاری کر دیا۔ جس کے مطابق پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے دوران اپنے نو میچز انڈیا کے پانچ مختلف شہروں میں کھیلے گی۔

ورلڈ کپ کے میچز کا آغاز جمعرات پانچ اکتوبر سے ہو گا جبکہ فائنل 19 نومبر کو ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ہو گا۔

ورلڈ کپ کا پہلا میچ بھی احمد آباد میں ہی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم کے میچوں کا شیڈول

پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ چھ اکتوبر کو کوائیلفائر ون اور دوسرا میچ 12 اکتوبر کو کوائیلفائر ٹو کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم کا تیسرا اور سب سے اہم میچ انڈیا کے خلاف 15 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

20 اکتوبر کو پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ ہو گا جو بنگلور میں کھیلا جائے گا جبکہ 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان چنئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔

27 اکتوبر کو پاکستان اور جنوبی افریقہ چنئی میں کھیلیں گے جبکہ 31 اکتوبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کا میدان کلکتہ میں سجے گا۔

چار نومبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ بنگلور میں جبکہ 12 نومبر کو پاکستانی ٹیم کا مقابلہ انگلینڈ سے کلکتہ میں ہو گا۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 15 اور 16 نومبر کو ممبئی اور کلکتہ میں جبکہ فائنل 19 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔

پاکستانی ٹیم جس دن انڈیا سے مدمقابل ہو گی اس دن پاکستان کپتان بابر اعظم اپنی29 ویں سالگرہ بھی منائیں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ