ہاکی: انڈیا سے شکست کے بعد پاکستان ایشیئن چیمپئنز ٹرافی سے باہر

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان ایشیئن چیمپئن ٹرافی میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔

انڈیا کے ہاکی پلیئر کارتھی سیلوام پاکستان کے محمد خان سے بال حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایشین چیمپیئنز ٹرافی 2023 ہاکی ٹورنامنٹ کا یہ میچ 9 اگست 2023 کو کھیلا گیا تھا (اے ایف پی / ساتش بابو)

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان راؤنڈ رابن کے آخری میچ میں میزبان انڈیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان ایشیئن چیمپئن ٹرافی میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔

ایشین چیمیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا نہایت اہم تھا۔

چنئی میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم ابتدا سے ہی مہمان ٹیم پر حاوی رہی۔ انڈین ٹیم کو پہلا پنالٹی کارنر میچ کے پندرہویں منٹ میں ملا جس کو انڈین کھلاڑی ہرمن پریت سنگھ نے گول میں تبدیل کیا۔

تیئسویں منٹ میں ہرمن پریت نے دوسرا گول اسکور کرکے انڈیا کو دو صفر کی برتری دلائی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تیسرے کوارٹر میں جگراج سنگھ نے پنالٹی کارنر پر گول کیا جبکہ پچپن ویں منٹ میں آکاش دیپ سنگھ نے چوتھا گول سکور کیا۔

پاکستانی ہاکی ٹیم اپنے دفاع میں کوئی گول سکور نہیں کر سکتی۔

اسی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست ہوئی تھی۔

اس کے بعد پاکستان کا ایونٹ میں دوسرا میچ جنوبی کوریا کے خلاف ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔

گرین شرٹس کا ایونٹ میں تیسرا میچ جاپان کے خلاف تھا جو کہ تین تین گول سے برابر رہا جبکہ اپنے چوتھے میچ میں پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔

پاکستان اور انڈیا تین تین مرتبہ ایشین چیمپیئنز ٹرافی اپنے نام کر چکے ہیں جبکہ رواں برس ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں کوریا اپنے ٹائٹل کا دفاع کر رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل